ہندوستان اور طالبان کے درمیان پہلی بات چیت

   

کابل : ہندوستان کا ایک اعلی سطحی وفد طالبان کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے کابل کا دورہ کر رہا ہے۔ گزشتہ برس امریکہ کے افغانستان سے اچانک انخلاء اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستانی حکام کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ وفد افغانستان کے عوام کو ہندوستان کی جانب سے انسانی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گا۔ ہندوستانی وفد کا کابل دورہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ نئی دہلی نے طالبان انتظامیہ کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے۔ اور بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ طالبان کو تسلیم کرنے میں جلد بازی سے کام نہ لیں۔