حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) عالمی شہرت یافتہ باوقار برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی نے ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں اپنے بنیادی و جمہوری حق کے مطابق احتجاج کرنے والے طلبہ کی بھرپور حمایت کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا ہے۔ آکسفورڈ میں زیرتعلیم طلبہ کے علاوہ سابق طلبہ نے اپنے بیان میں یگانگت کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ (دہلی)، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی، کاٹن یونیورسٹی (آسام) اور دیگر تعلیمی اداروں میں طلبہ پر تشدد کی مذمت کی۔ آکسفورڈ طلبہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دیگر یونیورسٹیوں میں طلبہ کے خلاف پولیس کارروائیوں کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔