ہندوستان میں آئندہ 10 سال میں 400 ملین ہوائی مسافر :سندھیا

   

نئی دہلی: شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے منگل کو کہا کہ ہندوستان میں اگلے سات سے 10 سالوں میں 400 ملین سے زیادہ ہوائی مسافروں کی توقع ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھریلو ایر لائنزکے لیے ترقی کے زبردست مواقع موجود ہیں اور ان کمپنیوں کے پاس پانچ سالوں میں 1,200 طیاروں کا کل بیڑا ہونے کی امید ہے۔وزیر نے کہا کہ سات سے دس سالوں میں ملکی اور بین الاقوامی مسافروں کی تعداد دوگنی ہوکر 40 کروڑ ہو جائے گی۔