ہندوستان میں تعصب، مذہبی جنون کیلئے جگہ نہیں

,

   

نئی دہلی ، 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میں تعصب و ہٹ دھرمی اور مذہبی جنون کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، اور قوم سے اپیل کی کہ ناانصافی، عدم رواداری اور امتیازیت کی ہر حرکت کے خلاف ڈٹ کر آزادی کا صحیح معنی میں لطف اٹھائیں۔ 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیام میں سونیا گاندھی نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ رحمدلی، بقائے باہم اور سب کی ترقی کے اُصولوں میں نظام حکومت، سماج اور معیشت کی اَن مٹ خصوصیات کے طور پر نئی جان ڈالیں۔