نئی دہلی : ملک میں منگل کو بڑا سائبر حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں پولیس اور دیگر سرکاری ویب سائٹس کے بشمول زائداز 500 ویب سائٹس کو ہیک کرلیا گیا۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیکروں نے یہ کام کیا ہے۔ مہاراشٹرا سائبر سیل کے اے ڈی جی مدھوکر پانڈے نے کہاکہ کئی ویب سائٹس کو دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے۔ دیگر ویب سائٹس کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ مہاراشٹرا میں 70 سے زیادہ ویب سائٹس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذہبی تصادم کے تناظر میں کئی سائبر ہیکرس اِس حملے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔