ہندوستان کا سچاوفادار میں ہی ہوں‘قبروں سے پوچھ اصلی زمیندار میں ہی ہوں۔ ڈاکٹر بشیر بدر۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ پچھلے چھ سالوں میں ملک کے حالات نہایت ابتر ہوگئے ہیں۔مرکز میں نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد سے نت نئے انداز میں فرقہ پرست طاقتیں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ہجومی تشدد کے بڑھتے ملک کے سینے پ

ر داغ بن گئے ہیں۔

انسانی حقوق کے لئے سرگرم تنظیمیں تشویش میں ہیں۔ اس کے بعد بھی ملکی معاشرے کا ایک حصہ ہندوستان میں رہ رہے مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال کھڑا کرتے ہیں۔

حالانکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ انگریزوں کی غلامی سے ملک کو نجات دلانے کے لئے سب سے پہلے اگر کسی نے اعلان جنگ کیاتھا تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ بہادر شاہ ظفر تھے۔

جنوبی ہندوستان میں انگریزوں کے داخلے کو طویل مدت تک روکنے والے کوئی اور نہیں بلکہ حضرت ٹیپو سلطان شہید تھے۔

انگریزوں کے خلاف چھیڑی گئی پہلے باضابطہ جنگ جس کو1857کا غدر بھی کہتے ہیں اس جنگ میں انگریزوں سے لڑائی کو مقدس جہادکا درجہ دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ مسلمان ہی تھے۔

لاکھوں کی تعدا د میں علماؤں نے پھانسی کے پھندے کو محض اس لئے چوما کے وطن عزیز کو انگریزوں سے آزاد کیاجائے۔ پہلی جنگ جب پاکستان سے ہوئی تو حوالد عبدالحمید ہی تھے جنھوں نے اپنی جان کی فکر کے بغیر ٹینکر لے کر دشمنوں کے خیمہ میں گود گئے اور لقمہ اجل کو لبیک کیا

۔ہندوستان کی آزادی اور ترقی کے لئے بے شمار قربانیاں دینے کے باوجود بھی مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال فرقہ پرست عناصر کی پراگندہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے

۔بہرحال حسب ضرورت ہندوستان کے شاعروں نے مسلمانوں کی حب الوطنی پر اٹھائے جانے والے سوالات کا منھ توڑ جواب اپنے اشعار سے دیا ہے۔

ان دنوں سوشیل میڈیا پر استاد شاعر ڈاکٹر بشیر بدر کے دواشعار کافی وائیرل ہورہے ہیں۔

دراصل یہ ویڈیو 1993کے جشن آزادی مشاعرے پر مشتمل ہے جس میں انہو ں نے مسلمانوں کی حب الوطنی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ

ہندوستان کا سچا وفادار میں ہی ہوں
قبروں پوچھ اصلی زمیندار میں ہی ہوں
دریا کے ساتھ وہ تو سمندر میں بہہ گیا
مٹی میں مل کے مٹی کا حقدار میں ہی ہوں
ویڈیو ضرور دیکھیں