کوالالمپور: وزیر اعظم ملیشیا مہاتر محمد نے کہا کہ انہیں ہندوستان کی جانب سے ملیشیا کا پام آئیل نہ خریدنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر کوئی بات غلط ہوتی ہے تو آپ کو غلط ہی کہنا پڑے گا۔ کوالالمپورمیں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مہاتر محمد نے کہا کہ اگر ہم کچھ چیزوں کو غلط ہونے دیں گے اور صرف پیسوں کو ملحوظ رکھ کر سوچیں گے تو بہت سی چیزیں غلط ثابت ہوں گی۔ ہندوستان ملیشیا سے پام تیل درآمد کرنے والا ملک ہے۔ مہاتر محمد نے کہا کہ اس مسئلہ کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حل تلاش کرنے کا کا م ہم کو کرنا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج ہندوستان میں جو ہورہا ہے وہ وہاں کی عوام کے لئے مزید مسائل اور ناراضگی کا سبب بن رہا ہے۔
— syed Mohammed (@SyedMohammed71) January 15, 2020
واضح رہے کہ ملیشیا کے وزیر اعظم مہاترمحمد نے کشمیر اور شہریت ترمیمی قانون کیخلاف بیان دینے پر مودی حکومت مہاتر محمد سے شدید ناراض ہے۔جس سے ہندوستان نے ملیشیا سے پام آئیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیاہے۔ ہندوستان ملیشیا سے پام آئیل خریدنے کا بڑا گاہک سمجھا جاتا ہے۔