ہندو اسٹور سے خریداری روکنے پر 5افراد گرفتار

   

بنگلورو۔18مئی ( سیاست ڈاٹ کام) اقلیتی برادری کے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اپنی کمیونٹی والوں کو داونگری میں ایک ہندو اسٹور سے کپڑوں کی خریداری سے روک رہے تھے ۔ پولیس نے آج کہا کہ ہم نے پانچ افراد کو حراست میں لیا جو خواتین کو مخصوص شاپ سے خریداری کرنے سے منع کررہے تھے ۔ انہوں نے خواتین کو کہاکہ وہ مسلمان ہیں ، پھر کیوں اس مقام سے ( ہندو شاپ) خریداری کرنے آئے ہیں ۔