ہندو رکشا دل کا سربراہ پنکی چودھری نے جے این یو حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی

,

   

غازی آباد: اتوار کی شب پیش آئے واقعہ جس میں جے این یو طلبہ پر بہیمانہ حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کردیا گیا۔ یہ حملہ آور اے بی وی پی اور بجرنگ دل کے کارکن بتائے گئے تھے۔ آج ہندورکشا دل کا سربراہ پنکی چودھری نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے جے این یو حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

YouTube video

انہوں نے بتایا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں غیر قومی سرگرمیاں جاری تھیں۔ اس لئے ہم نے یہ حملہ کروایا کیونکہ ہم اس طرح کی سرگرمیاں قطعی برداشت نہیں کرسکتے۔ ہم اس حملہ کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے این یو میں پاکستان کی تائید میں نعرہ بازی کی جاتی ہے۔