ہنوئی چوٹی کانفرنس کو بالکل ناکام نہیں کہا جاسکتا، کچھ معاملات میں کم۔ ٹرمپ نزدیکیاں

,

   

واشنگٹن ،8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اختتام پذیر ہوئی چوٹی کانفرنس کے دوران امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کئی معاملات پر دوریاں ختم ہو گئیں، لیکن دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں اب بھی مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے جمعرات کو کہا’’ہنوئی چوٹی کانفرنس کے اختتام کے ساتھ ہی امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کئی معاملات پر دوریاں مٹ گئیں لیکن ابھی بھی بہت سے اہم مسائل پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کانفرنس کو بالکل ناکام نہیں کہا جاسکتا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اب آگے بڑھنے کے لئے چوٹی کانفرنس کے نتائج کو مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کے درمیان فروری کے آخر میں ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں دوسری چوٹی کانفرنس ہوئی تھی اور مسٹر ٹرمپ نے مذاکرات کے بعد کہا تھا کہ مسٹر کم نے تمام پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا، جبکہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کو نیوکلائی پاک بنانا چاہتا ہے ۔