ہنگامی حالات سے نمٹنے این ڈی آر ایف ٹیموں کی آمد

   

حیدرآباد : تلنگانہ میںموسلا دھار بارش کے پیش نظر شہر حیدرآباد بھی بری طرح متاثر ہونے کے نتیجہ میںد ہلی سے این ڈی آر ایف کی خصوصی ٹیموں کوحیدرآباد ہنگامی حالات میں بھیجا جارہا ہے۔ مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی کے دفتر سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت نے ضرورت پڑنے پر نیم فوجی دستوں بشمول سی آئی ایس ایف اور سی آر پی ایف کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بارش کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مرکز کی جانب سے بھی موجودہ صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کو محفوظ رکھا جاسکے۔