ہیلت سپر وائزرس کے تقررات پر آندھراپردیش ہائیکورٹ کا حکم التواء

   


حیدرآباد ۔13 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے مڈ لیول ہیلت سپروائزر کی 1681 جائیدادوں پر تقررات کے عمل پر حکم التواء جاری کردیا ہے۔ ڈیویژن بنچ نے عبوری احکامات کے ذریعہ حکم التواء جاری کیا ۔ ہائی کورٹ کے سنگل جج کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر ڈیویژن بنچ نے روک لگادی ہے۔ ڈاکٹر وائی ایس آر گرامینا آروگیہ کلینک اور ویلنیس سنٹرس میں 1681 ہیلت سپروائزرس کے تقررات کیلئے 9 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ صحت عامہ اور خاندانی بھلائی سے متعلق محکمہ کے ڈائرکٹر نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کی اجرائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ سنگل جج نے تقررات کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ تقررات کا عمل شروع ہوچکا ہے ، لہذا ہائیکورٹ مدا خلت نہیں کرے گی۔ سنگل جج کے فیصلہ کو ڈیویژن بنچ پر چیلنج کیا گیا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ حکومت نے نوٹیفکیشن کی اجرائی میں قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ تقررات میں آیوش کے ڈاکٹرس کی شمولیت کا جائزہ لئے بغیر ہی انٹرویوز کی مخالفت کی گئی۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے شکایت کی کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں تقررات کے موقع پر آیوروید ڈاکٹرس کی خدمات کو شامل کیا جارہا ہے لیکن تلنگانہ میں نظر انداز کردیا گیا۔ ہائیکورٹ نے حکم التواء جاری کرتے ہوئے حکومت کو حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ ر