ہیلی کاپٹر بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر تباہ، 6 سیاح ہلاک

   

ماسکو: سائبیریا میں ایک ہیلی کاپٹر بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 سیاح ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مسافر بردار ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 میں سوار 7 دیگر مسافر زخمی بھی ہوئے۔ جنوبی سائبیریا کے الٹائی ری پبلک میں لینڈنگ کے وقت ہیلی کاپٹر بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گرا۔ اس دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ہیلی کاپٹر سائبیریا کے سیاحتی مقام کی سیر کے لیے 12 سیاحوں کو لے جا رہا تھا جب کہ اس میں عملے کے 3 ارکان بھی سوار تھے۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور ملبے سے زخمی حالت میں ملنے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔