یمن جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت

   

ریاض : ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی سعودی حکام کے ساتھ کئی روز سے بات چیت کر رہے تھے تاکہ جنگ بندی کا ایک معاہدہ ہو سکے۔ حوثی وفد نے صنعا واپسی کے بعد کہا کہ بعض امور پر پش رفت ہوئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے حوثی میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ حوثی مذاکرات کاروں اور سعودی حکام کے مابین یمن میں ممکنہ جنگ بندی معاہدہ پر پہنچنے کے لیے پانچ روز تک بات چیت جاری رہی۔ بات چیت کے متعدد ادوار کے بعد حوثی وفد منگل کے روز جب صنعا واپس پہنچا، توحوثیوں کے زیر کنٹرول المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی کہ حوثی وفد کے ساتھ ہی بات چیت میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک عمان کا وفد بھی ریاض میں موجود تھا۔