نئی دہلی۔ نویوروپی ممالک نے ان کے ممالک کو سفر کے لئے کویشلیڈ ٹیکہ کو تسلیم کیاہے‘ جمعرات کے روز ذرائع نے یہ بات بتائی ہے۔ ذرائع نے کہاکہ آسڑیا‘ جرمنی‘ سلوینیا‘ گریس‘ ائیس لینڈ‘ ائیر لینڈ او راسپین نے کوویشلیڈ ٹیکے لینے والوں کو اپنے ممالک کے سفر کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوئزر لینڈ نے بھی کوویشیلیڈ کو بطور شینگین اسٹیٹ تسلیم کیاہے۔ذرائع نے یہ بھی کہاکہ علیحدہ طور پر ایسٹونیا نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستان سے ان کے ملک کے سفر کرنے والے مسافرین کے لئے حکومت ہند کی جانب سے منظور شدہ تمام ٹیکوں کو تسلیم کیاجائے گا۔
ہندوستان نے پہلے ہی اے یو ممبرس ممالک سے استفسار کیاکہ وہ کوویشلیڈ اور کوویکسین ٹیکہ لینے والے اور یوروپ کا سفر کرنے کی خواہش رکھنے والے ہندوستان کوانفرادی طور پر تسلیم کریں۔مذکورہ یوروپی یونین کے ڈیجیٹل کویڈ سرٹیفکیٹ یا ”گرین پاس“ جمعرات کے روز سے اثر میں ائے گا جس کا مقصد کویڈ 19وباء کے دوران آسانی کے ساتھ حمل ونقل کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
اس فریم ورک کے تحت وہ افراد جنھوں نے یوروپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کی جانب سے اہل قراردئے گئے ٹیکے لگائے ہیں انہیں ای یو علاقے میں سفری تحدیدات سے مستثنیٰ قراردیاجائے گا۔ ان ریاستوں کے ممبرس انفرادی طور پر عالمی سطح اور جس کو عالمی صحت تنظیم(ڈبلیو ایچ او) کی جانب اہل قراردی گئی ٹیکوں کو بھی قبول کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ہندوستان میں اس بات کے خدشات پائے جارہے تھے یوروپی یونین ممبرس ممالک کا ”گرین پاس‘‘ اسکیم کے تحت سفر کرنے والوں کے لئے کوویشلیڈ اور کوویکسین ٹیکہ لینے کے بعد سفر کرنے والے اہل قرارنہیں دئے جائیں گے۔
مذکورہ ای یوڈیجیٹل کویڈ سرٹیفکیٹ یا”گروین پاس“ یوروپی ممالک کا سفر کرنے والوں کے لئے لازمی ہے اور اس بات کی سند ہے کہ وہ کویڈ19کے خلاف ٹیکہ لینے والے ایک فرد ہیں۔
منگل کے روز ای یو کے ایک اہلکار نے کہاکہ تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تسلیم شدہ ٹیکہ جیسے کوویکیسن اور کوویشلیڈ کو قبول کرنے کا موقع یوروپی یونین کے ممبر ممالک کا اختیار ہے
۔یوروپی یونیم کے اعلی سطحی نمائندہ جوز بوریل فرنڈیلیس کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ای یو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ اسکیم میں کوویشلیڈ کو شامل کرنے کے مسلئے پر خارجی امور کے وزیرایس جئے شنکر نے تبادلہ خیال کیاتھا۔اٹلی میں جی 20میٹنگ سے ہٹ کر یہ اسی مقام پر یہ اجلاس ہوا تھا۔