یونائٹیڈکنگ ڈم میں چھ ماہ کے لاک ڈاون کا انتباہ۔ ویڈیو

,

   

دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت‘جسکی جی ڈی پی 2.8ٹریلین ڈالر سے زیاد ہ ہے۔ مگر کرونا وائرس کی تباہی سے اس قدر بحال ہوگیا ہے کہ اگلے چھ ماہ تک لاک ڈاؤن کا انتظامیہ نے انتباہ دیاہے۔

ایک وائیرل ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے جس میں کہاجارہا ہے کہ یوکے میں اگلے چھ ماہ تک لاک ڈاؤن رہے گا اور تمام غیر ضروری خدمات بند رہیں گی۔

چین کے وہان کے بعد اسپین‘ اٹلی‘ ایران‘ امریکہ اور یوکے میں کرونا وائرس نے شدید تباہی مچائی ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ کروناوائرس کی وباء سے متاثرہیں اور کئی ہزار اب تک اس وباء سے مارے گئے ہیں۔

دنیا کی بڑی بڑی معاشی طاقتیں کرونا وائرس کی وباء کے سامنے بے بس نظر آرہی ہیں اور لاک ڈاؤن کے سوا ان کے سامنے کوئی دوسری صورت دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔