اسپورٹس باڈی احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ ا ن کی حالت او رحفاظت کے بارے میں معلوم حاصل کرنے کے لئے میٹنگ کریگی او رنئے انتخابات جلد نہیں کرائے گئے تو نتائج سے بھی خبردار کیاجائے گا۔
یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیوڈبلیو)نے ایک بیان کرتے ہوئے ہندوستانی رسلنگ کھلاڑیوں ونیش پھوگاٹ‘ ساکشی ملک‘ بجرنگ پونیا کو تحویل میں لینے او ران کے ساتھ کئے جانے والے برتاؤکی مذمت کی ہے‘ مذکورہ پہلوان اور ان کے حامی23اپریل سے ورلڈ رسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف ائی) سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس پر ایک نابالغ کے بشمول جنسی ہراسانی کا الزام لگایاگیاہے۔
ابتک تحقیقات میں عدم پیش رفت اورمثبت نتائج کی عدم موجودگی پر تشویش اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یو ڈبلیوڈبلیو نے ایک بیان کرتے ہوئے ”متعلقہ اتھاریٹیز پر زوردیا کہ وہ الزامات میں غیر جانبداری کے ساتھ ایک تحقیقات کرائے۔
اسپورٹس باڈی احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ ا ن کی حالت او رحفاظت کے بارے میں معلوم حاصل کرنے کے لئے میٹنگ کریگی۔بیان میں کہاگیا کہ ”یو ڈبلیوڈبلیو ایک شفاف اورخدشات کے منصفانہ حل کے لئے ہماری حمایت کی دوبارہ تصدیق کرتا ہے“۔
انڈین اولمپیک اسوسیشن(ائی او اے) نے ایک تین رکنی کمیٹی کو45دنوں کا وقت دیاہے کہ ایک نئی ورکنگ باڈی برائے ورلڈ رسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف ائی)کے تقرر کے لئے انتخابات کرائیں۔
یو ڈبلیو ڈبلیو نے انتباہ دیا ہے کہ اگر دئے گئے وقت تک مطالبات پوری نہیں ہوجات ہے تووہ فیڈریشن کو برطرف کردیگی اور کھلاڑیوں کو ایک غیرجانبدار فلیگ کے تحت مقابلہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے گا۔
اتوار کے روز حکام اور احتجاج کررہے پہلوانوں کے درمیان میں چلنے والے اعلی سطحی ڈرامے کے بعد پہلوانوں نے اعلان کیاہے کہ اب تک انٹرنیشنل کھیلوں میں جو تمغے انہوں نے جیتیں ہیں اگر برج بھوشن سنگھ کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ہے توہ سارے تمغے گنگا ندی میں بہا دئے جائیں گے۔
تاہم کھاپ اور کسان قائدین کی جانب سے سمجھانے کے بعد میڈیکل کو گنگا ندی میں پھینکنے کاارادہ انہوں نے ملتوی کردیا۔ مذکورہ قائدین نے ان کی فریاد سننے کے لئے پانچ دنوں کی مہلت دی ہے