ایتھنز : یونان میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے ایک ایمونیشن ڈپو میں دھماکہ ہو گیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماگنیسیا کے علاقے میں بے قابو جنگلاتی آگ کے شعلے عسکری فضائی ایمونیشن ڈپو تک پہنچنے کے نتیجے میں ڈپو میں دھماکہ ہوگیا ہے۔دھماکوں کی آوازیں ساحلی قصبے ‘نیا آگیالوس’ میں بھی سنائی دی ہیں اور مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کی شدت سے اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔شدید بادی جھّکڑوں کی وجہ سے جنگلاتی آگ تیزی سے پھیلانا جاری رکھے ہوئے ہے۔
سائبرسکیورٹی کے غدار عہدیدار کو 14سال کی سزائے قید
ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک عدالت نے سائبر سکیورٹی کے ایک اعلی عہدہ دار ایلیا سچکوف کو غداری کا مجرم قرار دے کر 14سال قید کی سزا سنادی۔روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سچکوف پرخفیہ معلومات غیرملکی جاسوسوں کو فراہم کرنے کے الزامات میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔