حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے اس کے دو ایم ٹیک پروگرامس بشمول انٹگریٹیڈ سرکٹ ٹکنالوجی ، مائیکرو الیکٹرانکس اور وی ایل ایس آئی ڈیزائن میں داخلوں کے لیے GATE میں درکار نشانات اور پراسپیکٹس 2025 میں مذکورہ کوالیفیکیشنس کے حامل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے تین ایم ٹیک پروگرامس کے لیے سنٹرلائزڈ کونسلنگ بھی منعقد کی جارہی ہے ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے ۔ تفصیلات کے لیے acad.uohyd.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔