یوپی:بی ایس پی باغی اراکین تذبذب کا شکار

   

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے باغی اراکین اسمبلی جنہوں نے گذشتہ منگل کو سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ سے ملاقات کی تھی اب ریاست میں گرم ہوتے سیاسی پارے کے درمیان ایس پی کی رکنیت حاصل کرنے کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہیں۔مصدقہ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ‘باغی اراکین اسمبلی کی اس وقت کی پہلی ترجیح دل بدل قانون کے تحت اسمبلی رکنیت کی منسوخی سے بچنا ہے ۔ان میں سے کچھ اپنی علیحدہ پارٹی بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور پھر بعد میں اس کا ایس پی میں انضمام چاہتے ہیں۔ اور ان میں سے کچھ بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔گذشتہ دو دنوں سے بی ایس پی سپریموں کے ذریعہ ایس پی سبراہ کی سخت تنقید نے باغی اراکین اسمبلی کو اندر سے مجبور کردیا ہے ۔