یوپی میں خاتون نے 4 ہاتھ پاوں والی بچی کوجنم دیا

   

ہردوئی : اترپردیش میں ایک خاتون نے ایک عجیب و غریب بچی کو جنم دیا ہے۔ اترپردیش کے ہردوئی ضلع کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر شاہ آباد میں ایک خاتون نے چار پاوں اور چار ہاتھ والی بچی کو جنم دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کو درد زہ ہونے کے بعد کمیٹی ہیلتھ سینٹر میں بھرتی کرایا گیا تھا، جس کے بعد ہیلتھ ورکرس کے زریعہ اس کا علاج شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران خاتون نے ایک انوکھی بچی کو جنم دیا ، جس کے چار پاوں اور چار ہاتھ تھے، بچے کو دیکھ کر ڈاکٹرس بھی حیران ہوگئے۔ زچہ بچہ دونوں صحتمند ہیں۔