یوپی میں شراب مافیا کے ‘غلبہ’ پر پرینکا گاندھی واڈرا کا ‘وار’:حکومت سوئی ہے

   

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں شراب مافیا کے بڑھتے ہوئے غلبے پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں ریاست کی امن وامان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے،انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ، ‘علی گڑھ سے پرتاپ گڑھ تک شراب مافیا پوری ریاست میں موت کا تانڈؤ کریں۔ اترپردیش حکومت خاموش۔ صحافیوں کو چاہئے کہ وہ حقیقت کو بے نقاب کریں، انتظامیہ کو خطرے سے خبردار کریں۔ حکومت سوئی ہے۔ کیا جنگل راج کی پرورش کرنے والی یوپی حکومت کے پاس صحافی سلبھ سریواستو کے اہل خانہ کے آنسوؤں کا کوئی جواب ہے؟