یوپی میں شیو پال اویسی کے شادی کی تقریب میں ہوئی ملاقات۔ الائنس کی قیاس آرائیاں

,

   

لکھنو۔اپنے باغی چچا شیو پال کی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا(پی ایس پی ایل) کے ساتھ اتحاد کے متعلق سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلش یادو میٹھی میٹھی باتیں کررہے ہیں توکئی نئے سیاسی دوست بنانے میں کوئی تاخیر نہیں کررہا ہے۔

ہفتہ کے روز اعظم گڑھ میں اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کے ساتھ شیو پال یادو کی طویل ملاقات ہوئی ہے۔ موقع اترپردیش اے ائی ایم ائی ایم صدر شوکت علی کی فیملی میں شادی کا تھا اور ان دونوں قائدین نے اس شادی میں شرکت کی ہے۔

شادی کی تقریب میں شریک ایک مہمان نے کہاکہ ”شیوپال اور اویسی کے درمیان طویل بات چیت ہوئی‘وہ سیاسی حالات اور امکانی الائنس پر ہی تھی۔

ان کے سکیورٹی جوانوں کو وہاں سے دور کردیاگیاتھا جہاں پر وہ لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔

دونوں قائدین نے میڈیا سے بات نہیں کی“۔بعدازاں شیوپال سے جاننے کی کوشش کی گئی کہ دونوں کے درمیان کیابات ہوئی ہے مگر انہوں نے وہی بات دہرائی کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے سکیولر اور ہم خیال پارٹیوں سے بات کریں گے۔

ایس بی ایس پی سربراہ اوم پرکاش راج بہار تقریب میں موجو دنہیں تھے۔ دریں اثناء ذرائع سے جانکاری ملی ہے کہ مذکورہ دونوں قائدین نے پنچایت انتخابات کے بعد اتحاد کوحتمی شکل اور سیٹوں کی تقسیم کو قطعیت دیں گے۔

شیوپال نے کہاکہ ”میں نے اکھیلیش سے بھی کہاہے کہ ایک الائنس بنائیں۔ تمام گھر والے اور سماج وادیو کو بی جے پی کو شکست فاش کرنے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملالینا چاہئے“۔

دوسری جانب اوم پرکاش راج بہار نے کہاکہ ”میں پہلے سے مقررہ پارٹی کے پروگرام کی وجہہ سے اعظم گڑھ شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکا۔

مگر میری کوشش کہ تمام ہم خیال پارٹیوں کو ایک چھت کے نیچے لانے کی جاری ہیں۔

یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ ایس پی او ربہوجن سماج پارٹی ایک ساتھ ملکر بی جے پی کو شکست دینے سے قاصر ہیں لہذا ہم نے بھاگیہ دار سنکلپ مورچہ میں شامل ہونے کے لئے دروازے ان کے لئے بھی کھلے رکھے ہیں“۔

انہو ں نے مزید کہاکہ مذکورہ پنچایت انتخابات کے بعد نتائج واضح ہوجائیں گے۔