٭ لکھنؤ :سپریم کورٹ کے 2018ء کے فیصلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت اترپردیش نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے اور دیوالی کے موقع پر 8 بجے تا 10 بجے رات کے درمیان صرف سبز پٹاخے جلانے کی عوام کو ہدایت دی گئی ہے۔ اس اعلامیہ میں یہ بھی زور دیا گیا ہیکہ عوام صرف لائسنس یافتہ پٹاخے فروخت کنندگان سے خریدیں اور ای کامرس ویب سائیٹ سے بھی خریدا جاسکتا ہے۔