یوکرین کے اناج کی برآمد میں ترکی کا اہم رول : میکرون

   

پیرس : صدرِ فرانس ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ یوکیرین کے اناج کو ملک سے باہر نکالنے میں ترکی نے اہم کردار سنبھال رکھا ہے۔یورپی یونین کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پریس کو اپنے بیان میں ایمانوئل میکرون نے متعدد معاملات کے ساتھ ساتھ 24 فروری سے جاری روس-یوکرین جنگ کے حوالے سے یورپی یونین کے نئے فیصلوں کا ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ فرانس نے غذائی تحفظ کے بارے میں افریقی یونین کے موجودہ صدر سینیگال سے بات کی ہے، ہم ترکی کی مدد سے یوکرین سے 20 ملین ٹن اناج نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بحیرہ اسود کے حوالے سے اپنے محل وقوع اور معاہدوں کے حوالے سے ترکی کا اہم کردار ہے۔