یوکے میں نیراؤ مودی کے لئے علیحدہ سل‘ داؤد کے ماتحت کام کرنے والے بھی ساتھی قیدیوں میں شامل 

,

   

لندن۔ عدا لت سے درخواست کردئے جانے کے بعد یوکے کی ایک عدالت نے بھگوڑے نیراؤ مودی کو چہارشنبہ کے روز29مارچ تک تحویل میں بھیج دیاگیا ہے ۔

دکن کرانیکل میں شائع ایک خبر کے مطابق ممکن ہے کہ ونڈس ورتھ میں میجسٹی کی جیل میں نیراؤ مودی کو ایک علیحدہ سل میں رکھا جائے گا‘ جو کہ مغربی یوروپ کی سب سے بڑی جیل مانی جاتی ہے۔

جیل میں مودی کے ساتھی قیدیوں میں داؤد کا قریبی پاکستانی نژاد جابر موتی بھی شامل رہے گا‘ جو امریکی کاروائی کی وجہہ سے جیل میں قید ہے۔ممکن ہے کہ اگلی سنوائی جو29مارچ کو مقرر ہے تک نیراؤ مودی کو علیحدہ سل میں رکھا جائے گا۔

میٹرو بینک برانچ سے اس کو منگل کے روز گرفتار کیاگیا ‘ وہ یہاں پر ایک یونیفارم افیسر کی جانب سے نیا بینک اکاونٹ کھولنے کے لئے آیاتھا۔ فوربس کے مطابق نیراؤ مودی ہندوستان کے دولت مند لوگوں میں ہے جس کی دولت1.75بلین امریکی ڈالر ہے۔

پنجاب نیشنل بینک اسکام میں نیراؤ مودی اور اس کے چچا میہول چوکسی اصل مجرم ہیں‘ جو جنوری 2018میں فراڈ کا واقعہ منظر عام پر آنے سے قبل ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

انہوں نے 2010میں اپنا برانڈ لانچ کیا اور دیکھتے دیکھتے ہندوستان بھر میں اور ساتھ میں نیویارک‘ لندن اور ہانگ کانگ میں دوکانیں کھول لیں۔