بدعنوان پولیس ملازمین کو زبردستی ریٹائرڈ کرے گی
لکھنو: اترپردیش کی یوگی حکومت بدعنوان پولیس اہلکاروں کو لازمی ریٹائرمنٹ دینے کی کارروائی شروع کی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس کی سبھی اکائیوں کے سربراہوں، سبھی آئی جی رینج اور اے ڈی جی زون کو ایسے ناکارہ پولیس اہلکاروں کی فہرست بھیجنے کے لئے خط لکھا ہے۔ خط میں 31 مارچ 2020 کو 50 سال کی عمر پوری کرچکے پولیس اہلکارون کی اسکریننگ کرائے جانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ وہیں سپاہی سے لے کر انسپکٹر رینک کے پولیس اہلکاروں کو لازمی ریٹائرمنٹ دینے کیلئے اسکریننگ ہوگی۔ وہیں دوسری جانب یوگی حکومت کی اس بڑی کارروائی کے بعد یوپی پولیس میں بدعنوان پولیس ملازمین پر گاج گرنا طے مانا جا رہا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کی چھٹنی کی جائے گی، جو 31 مارچ 2020 کو 50 سال کی عمر پار کرچکے ہیں۔