یو اے ای نے ایک کروڑ روپئے کا جرمانہ معاف کردیا

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایک ہندوستانی شخص کو زائداز ایک کروڑ روپئے کا جرمانہ معاف کرکے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ 47 سالہ پی میدی کارکرد دستاویزات کے بغیر یو اے ای میں 13 سال سے مقیم تھا۔ حکام نے آخرکار اسے پکڑا اور اقامہ سے زیادہ مدت تک مقیم رہنے کی غلطی ثابت ہوگئی تو جرمانہ کا تعین کیا گیا۔ تاہم تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے پیشہ سے مزدور میدی کیلئے جرمانہ کی ادائیگی ناممکن تھی۔ وہ ہندوستانی قونصل خانہ سے رجوع ہوا اور بتایا کہ یو اے ای میں اس کا داخلہ 2007ء میں ہوا تھا۔ اسے لانے والا ایجنٹ غائب ہوگیا اور اس کا پاسپورٹ بھی ایجنٹ کے پاس ہی رہ گیا جس کے سبب وہ وطن واپس نہ ہوسکا تھا۔
گھر سے فرار لڑکی 7 سال بعد یوپی پی ایس سی میں کامیاب
میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ کی لڑکی جو 7 سال قبل 28 سال کی عمر میں گھر سے چلی گئی تھی، اس نے یو پی پی ایس سی 2018ء کا امتحان کامیاب کیا ہے۔ سنجورانی ورما گذشتہ ہفتے معلنہ نتائج میں کامیاب قرار پائی ۔ رانی پر شادی کیلئے فیملی کا دباؤ تھا اس لئے وہ دہلی چلی گئی تھی۔