یو پی میں 11آئی پی ایس افسران کے تبادلے

   

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے چھ ایس پی سمیت انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے 11سینئر افسران کا تبادلہ کردیا ہے ۔آفیشیل ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ وارانسی کے کمشنریٹ میں اڈیشنل پولیس کمنشنر انل کمار سنگھ کو پی اے سی لکھنؤ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر بھیجا گیا ہے ۔ جبکہ بلندشہر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش سنگھ کو اڈیشنل کمشنر آف پولیس وارانسی کمشنریٹ بنایا گیا ہے ۔رائے بریلی کے ایس پی شلوک کمار کو بلند شہر کا سینئر ایس پی نامزد کیا گیا ہے وہیں امبیڈکر نگر کے ایس پی آلوک پریادرشی اب رائے بریلی کے نئے ایس پی ہونگے ۔ کانپورآوٹر کے ایس پی اجیت کمار سنہا کا تبادلہ امبیڈکرنگر میں اسی عہدے پر کیا گیا ہے جبکہ تیز سوروپ سنگھ کانپور آوٹر کے ایس پی ہونگے ۔وہ ابھی تک ڈی جی پی ہیڈکوارٹر پر ایس پی (عملہ) کے عہدے پرتعینات تھے ۔دیوریا کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس، ایس پی شری پتی مشر کا تبادلہ ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس پی اے سی ہیڈکوارٹر لکھنؤ کے عہدے پر کیا گیا ہے وہیں کانپور کمشنریٹ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنکلپ مشرا کومشر کے مقام پر دیوریا کا ایس پی بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ علی گڑھ میں اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلبھ پٹیل کو ہمیر پور کا نیا ایس پی بنایاگیا ہے ۔مین پوری کے اشوک کمار رائے کو ڈائرکٹرجنرل آف پولیس ہیڈکوارٹر سے وابستہ کردیا گیا ہے ۔