دبئی ، نیپال ، تھائی لینڈ کے علاوہ دیگر ممالک میں ’ بگ ڈیڈی ‘ کی دعوت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تقریباً ایک ہفتہ سے حیدآباد میں قیام کرنے والے ای ڈی عہدیدار پہلے سے بڑی تیاری کے ساتھ شہر پہونچے ہیں ۔ چھ دن قبل چیکوٹی پراوین اور مادھو ریڈی کی قیام گاہ پر دھاوا کرتے ہوئے اہم ثبوت اکٹھا کئے اور پیر سے چیکوٹی پراوین ، مادھوریڈی ، بابو لعل اگروال ، گوری شنکر ، سمپ سے ای ڈی کے دفتر بشیر باغ پر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یکم جنوری سے جولائی 7 ماہ تک ’ کیسینو ‘ جوا کھیلنے اور حوالہ کے ذریعہ رقم منتقل کرنے کے ثبوت اکٹھا کرنے کے بعد ای ڈی کے عہدیدار حیدرآباد پہونچے ۔ دبئی ، نیپال ، سری لنکا ، انڈونیشیا ، تھائی لینڈ کے علاوہ دیگر ممالک میں جوا کیسینو کھیلا گیا ۔ ان ممالک کی کرنسی حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی کرنسی حیدرآباد یا ملک کے دیگر شہروں میں ادا کرنے پر جن ممالک میں جوا کھیلا جارہا ہے وہاں کی کرنسی کا ٹوکن دیا جاتا تھا اور وہاں جیتی گئی رقم کا ٹوکن حاصل کرنے پر حیدرآباد کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں ہندوستانی کرنسی پہونچا دی جاتی تھی ۔ اس رقمی لین دین میں حوالہ ریاکٹ کا اہم رول ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور بیرونی ممالک میں ’ بگ ڈیڈی ‘ کے نام سے ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اور اسی نام سے رقمی لین دین ہوئی ہے ۔ اسی نام سے گوا میں ایک کیسینو بھی موجود ہے ۔ مختلف ممالک میں کیسینو کھیلتے ہوئے حوالہ کے ذریعہ 27 کروڑ روپئے کی رقم کی لین دین ہوچکی ہے ۔ یہ رقم حوالہ کے ذریعہ منتقل کی گئی ہے ۔ اس کی ساری تفصیلات کے بارے میں چیکوٹی پراوین اور ان کے ساتھیوں سے معلومات حاصل کی گئی ہے ۔ ای ڈی کے جوائنٹ ڈائرکٹر ابھیشک گوئل نے سوالات کی بوچھار کی ہے ۔ اس کے علاوہ گوری شنکر سے دوسرے عہدیدار نے سوالات کئے ہیں ۔۔ ن