999 گاڑی کا نمبر 20 لاکھ روپئے میں فروخت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عوام میں دن بہ دن فینسی نمبرات کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ گاڑیوں کے فینسی نمبرات کی خریدی میں لوگ ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ منگل کو آن لائن میں اہتمام کردہ ہراج میں TS09FT 9999 نمبر 20.10 لاکھ روپئے میں فروخت ہوا ہے ۔ کسٹون انفرا ادارے نے اس کو حاصل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ نئی سریز TS09FU 0009 نمبر اے پی ٹوم پراجکٹس نے 7.95 لاکھ میں 0001 نمبر رادھیکا ریڈی نے 3.08 لاکھ روپئے میں حاصل کیا ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ضلع حیدرآباد کو ہراج کے ذریعہ 46.14,824 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔۔ ن