ءکشیدگی پر قابو پایا جائے : ہندوستان

   

نئی دہلی : ہندوستان نے اسرائیل پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے تناظر میں فوری کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان نے حملے کے بعد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ پیدا کرسکتی ہے۔ وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ’خطے میں ہمارے سفارت خانے بھارت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔‘