ڈبلن :آئرش حکومت نے کورونا کی وبا کی وجہ سے عائد کردہ تقریباً تمام پابندیاں اکتوبر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان ڈبلن میں جمہوریہ آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کیا۔ 22اکتوبر سے ملکی ریستورانوں اور شراب خانوں میں ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔