آئرلینڈ نے پاکستان کو سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا

   

ڈبلن ۔ آئرلینڈ نے پاکستان سمیت 23 ممالک کو کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا۔ ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو اب لازمی ہوٹل قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔ مسافروں کو گھر پر 5 روز قرنطینہ کرنا ہوگا اور مسافر پی سی آر رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کرسکیں گے۔