ناقص اشیاء سے آئسکریم تیار کرنے کا شاخسانہ
حیدرآباد : /26 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد کی ٹاسک فورس پولیس نے جی ایچ ایم سی حکام کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مشیرآباد کے علاقہ باپوجی نگر میں ایک آئسکریم فیکٹری پر دھاوا کیا جہاں پر ناقص اشیاء کے ذریعہ ملاوٹی آئسکریم تیار کی جارہی تھی ۔ اس کارروائی میں پولیس نے پی اشوک جو آئسکریم فیکٹری کا مالک کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق بلوبیلس آئسکریم واقع مشیرآباد میں آئسکریم کی تیاری کیلئے انتہائی ناقص ملاوٹی اشیاء کے ذریعہ مختلف فلیور کے آئسکریم تیار کئے جارہے تھے جو انسانی صحت کیلئے مضر بتائے جاتے ہیں ۔ سنتھٹک کلر وغیرہ سے تیار کئے جانے والے آئسکریم کو پولیس نے ضبط کرلیا ۔ ب