وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی کا اجلاس، مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ کی نصابی تعلیم تبدیل ہونے والا ہے جس پر آئندہ سال سے عمل آوری ہوگی۔ نئے نصاب کی تیاری کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم سبیتااندرا ریڈی کی صدارت میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ نئے نصاب کی تیاری کیلئے مختلف مضامین کے ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہیکہ پہلے ہی تلگو اور انگریزی کا نصاب تبدیل کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں سکریٹری محکمہ تعلیم وی کرونا، سکریٹری انٹر بورڈ نوین متل، وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی ڈی رویندر، وائس چانسلر جے این ٹی یو کے نرسمہاریڈی کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی۔ سبیتا اندراریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تعلیمی آغاز سے قبل گورنمنٹ جونیر کالجس کے طلبہ کو مفت کتابیں تقسیم کرنے کیلئے ابھی سے کتابوں کی طباعت کا آغاز کردیں۔ خانگی جونیر کالجس کو انٹر بورڈ کی جانب سے ملحقہ قرار دینے کے اقدامات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اس کیلئے طویل وقت لینے کے بجائے ماہ مئی تک ملحقہ قرار دینے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ ن