حیدرآباد ۔ 2 جون ( سیاست نیوز) سارے تلنگانہ بشمول حیدرآباد میں آئندہ دو دن کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے ۔ کچھ اضلاع میں گذشتہ دنوں سے گرمی قدرے کم تھی تاہم اب گرمی کی شدت کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ تمام اضلاع بشمول حیدراباد ‘ر نگا ریڈی ‘ عادل آباد ‘ ورنگل ‘ سوریہ پیٹ ‘ نظام آباد ‘ نلگنڈہ اور کریم نگر میں شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی ۔ محکمہ موسمیات نے اندیشے ظاہر کئے کہ درجہ حرارت 45 ڈگری سلسئیس تک پہونچ سکتا ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے کچھ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔ اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا ۔