آئندہ دو دن میں گرمی کی شدت میں کمی اور بارش کے آغاز کا امکان

   

حیدرآباد۔یکم ستمبر(سیاست نیوز) شہر شہر میں جاری گرمی میں آئندہ دو یوم میں کمی کے امکانات ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ستمبر میں دونوں شہروں و اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔ شہر و اضلاع میں 2ستمبر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ تین ہفتوں تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔ گذشتہ ہفتہ سے شہر میں شدید گرمی تھی ۔ درجہ حرارت 36 ڈگری سے تجاوز کرگیا تھا ۔ خانگی ماہرین کی پیش قیاسی کے مطابق شہر ہی نہیں بلکہ بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کے علاوہ وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ماہ ستمبر کے آغاز کے ساتھ ہی مانسون دوبارہ سرگرم ہوگا ۔ ستمبر کے دوران تلنگانہ بالخصوص شہر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور اس سال بھی توقع ہے کہ ستمبر میںبارش ریکارڈ قائم کرے گی ۔ عہدیداروں کا کہناہے کہ اگر اگسٹ کی طرح ستمبر میں بھی بارش نہ ہو تو قحط سالی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔