آئندہ دو یوم میں شدید بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد17جون(سیاست نیوز) تلنگانہ کے تمام اضلاع میں آئندہ دو یوم میں بارش کی پیش قیاسی کرکے زرد الرٹ جاری کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق 18اور 19جون کو تمام اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی ۔ زرد الرٹ کے بعد ریاستی محکمہ مال اور بلدی نظم و نسق سے تمام ضلعی اداروں کو متحرک کرکے آئندہ دو یوم چوکسی اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کہاگیا کہ 17جون کو بھی بیشتر اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے اور 18 ‘19جون کو بھی بارش ہوگی ۔ عادل آباد‘ کمرم بھیم‘ منچریال ‘ آصف آباد‘ سنگاریڈی ‘ نرمل ‘ نظام آباد‘ جگتیال‘ راجنا سرسلہ ‘ وقارآباد‘ کاماریڈی ‘ میدک‘ محبوب نگر‘ ونپرتی ‘ نارائن پیٹ‘ جوگو لامبا گدوال میں 18جون کو موسلادھار بارش ہوگی ۔ شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی و تیز کے علاوہ موسلادھاربارش کے امکانات ہیں۔ 19جون کو کریم نگر‘ پداپلی‘ جئے شنکر بھوپل پلی‘ ملوگو‘ بھدادری کتہ گوڑم‘ نلگنڈہ ‘ سوریہ پیٹ ‘ محبوب آباد‘ کے علاوہ ورنگل میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں ۔