حیدرآباد۔10۔نومبر(سیاست نیوز)گچی باؤلی میں تعمیر نئے امریکی قونصل خانہ میں آئندہ برس اوائل سے خدمات کا آغاز کردیا جائیگا ۔ قونصل خانہ عہدیداروں کے مطابق جاریہ سال کے اواخر میں نئی عمارت سے کام کاج کے آغاز کا منصوبہ تھا لیکن واشنگٹن سے ضروری اجازت ناموں کے حصول کیلئے انتظار کیا جا رہاہے اور توقع ہے کہ 2023کے اوائل میں نئی عمارت میں سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائیگا۔ امریکہ سفیر متعینہ حیدرآباد مسز جنیفر لارسن نے بتایا کہ 2023 میں گچی باؤلی میں قونصل خانہ میں ویزاکیلئے انٹرویو کے علاوہ دیگر تمام شعبہ جات سے متعلق سفارتی سرگرمیاں ایک چھت تلے ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے قونصل خانہ کی تعمیر ہندستان میں آئندہ 20برس تک کی ضرورت کو نظر میں رکھ کر کی گئی ۔ عمارت میں معاشی ‘ تہذیبی‘ تعلیمی‘ تجارتی اور سفارتی امور کے تمام حکام متعلقہ دفاتر رہیں گے۔ موجودہ امریکی قونصل خانہ پائیگاہ پیالس ‘ بیگم پیٹ سے بیشتر دفاتر کی منتقلی شروع ہوچکی ہے اور آئندہ چند یوم میں منتقلی کا بیشتر عمل مکمل کرلیا جائیگا ۔ 2023کے پہلے سہ ماہی میں نئے امریکی قونصل خانہ کی عمارت کی افتتاحی تقریب منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔ م