آئندہ سال 7 سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کی سبکدوشی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آئندہ سال 7 آئی اے ایس عہدیدار وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او آر ٹی 1788 جاری کرکے آئندہ سال سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کی فہرست جاری کی ۔ ان میں بعض عہدیدار ایسے ہیں جو چیف سکریٹری سے سینئر ہیں لیکن انہیں چیف سکریٹری فائز نہیں کیا گیا۔ 1985 بیاچ کے سریش چندا اور شریمتی چترا رامچندرن علی الترتیب 31 مارچ اور 30 اپریل 2021 کو وظیفہ پر سبکدوش ہوں گے۔ 2002 بیاچ کے ٹی چرنجیولو 30 اپریل، 2007 بیاچ کے ڈاکٹر ایم وی ریڈی 31 مئی 2021 ، 1996 بیاچ کے ایل ششی دھر 30 ستمبر 2021 ، 1987 بیاچ کے راجیو رنجن مشرا 31 ڈسمبر اور 2007 بیاچ کے ڈی وینکٹیشور راؤ 31 ڈسمبر 2021 کو وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے۔