حیدرآباد 25 ۔ نومبر ( سیاست نیوز ) : لاء سیٹ میں کامیاب امیدواروں کیلئے 27 دسمبر سے کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ لاء سیٹ کنوینر رمیش بابو نے بتایا 27 نومبر سے 6 دسمبر تک آن لائن رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے ۔ 11 تا 13 دسمبر کالجس کے آپشن دینا ہوگا ۔ دسمبر 17 سے نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔ امیدوار کو 23 دسمبر تک متعلقہ کالجس میں رپورٹنگ کرنی ہوگی ۔ تین اور 5 سالہ کورس کی کلاسیس کا 27 دسمبر سے آغاز ہوگا ۔ ع