غریبوں کی فلاح کیلئے مختلف اسکیمات ، بچکنڈہ میں رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے کا بیان
بچکنڈہ ۔ جکل رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے نے بچکنڈہ مارکٹ یارڈ میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کی دوسری معیاد کے دو سال مکمل ہوچکے ہیں ۔ جس کی بناء پر حلقہ اسمبلی جکل کے منڈل جات میں پارٹی ورکرس کے ساتھ پروگرام منعقد کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی دی جارہی ہے ۔ ہنمنت شنڈے نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوام اور اقلیتوں کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ حکومت تلنگانہ نے انتخابات سے قبل جو وعدہ کیا ہے اس وعدہ کی تکمیل کی جارہی یہ ۔ رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے نے ریاست میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معذورین میں ماہانہ پنشن 3016 روپئے 60 سال عمر والوں کیلئے ماہانہ 2016 روپئے رعیتو بندھو بندھو ایکر کو سالانہ 10 ہزار روپئے رعیتو بھیما 5 لاکھ روپئے کلیانہ ، لکشمی شادی مبارک کیلئے 100116روپئے دیا جارہا ہے ۔ مشن بھگیرتا کے تحت پانی کی سربراہی کیلئے مکمل اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پنشن اور دیگر کاموں کیلئے راشن کارڈ کی درخواستیں زیر التواء ہے ۔ وہ مکمل کی جائے گی ۔ رکن اسمبلی نے میڈیا کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ دیوڑہ برج کا کام ادھورہ ہے ۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ۔ اس جواب میں کہا کہ کنٹراکٹرس بھاگ گئے دوسرے کنٹراکٹرس کے حوالہ کیا جائے گا ۔ آنے والے موسم برسات سے قبل برج کا کام مکمل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ ایم پی پی اشوک پٹیل اور دیگر موجود تھے ۔