نئی دہلی: ہمالیہ سے اٹھنے والی ٹھنڈی شمال مغربی ہواؤں کے باعث دہلی میں آئندہ ہفتے تک درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سرکاری ایجنسیوں نے آج اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ اور پنجاب میں پرالی جلانے میں اضافہ کی وجہ سے چہارشنبہ کو دہلی میں ایئر کوالٹی خراب زمرے میں پہنچنے کا امکان ہے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ صفدرجنگ ویسٹری میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 14.6 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو ڈگری سیلسس کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسس تک رہنے کا امکان ہے۔منگل کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا ،جو معمول سے چار ڈگری سیلسس کم ہے۔آئی ایم ڈی کی پیشین گوئی کے مطابق یکم نومبر تک کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسس تک پہنچ سکتا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ پرالی جلانے میں اضافہ کے باعث دہلی میں ایئر کوالٹی بدھ کو’انتہائی خراب‘ زمرے اور اگلے پانچ دنوں میں ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آنے کا امکان ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابقدہلی میں منگل کو ایئر کوالٹی کا اوسط انڈیکس (AQI) 139 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ یہ پیر کو 82 اور اتوار کو 160 تھا۔زمینی سائنس کی وزارت کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی SAFAR کے مطابق اگلے تین دنوں میںشمالی ہندوستان میں خشک موسم کی وجہ سے پرالی جلانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، اور PM 2.5 آلودگی کی سطح میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
