آئن لائن گیم میں رقم ہارنے کا شاخسانہ لڑکی نے اپنے ہی مکان میں سرقہ کا ڈھونگ رچایا

   

حیدرآباد۔/12 ستمبر، ( سیاست نیوز) آن لائن گیم میں رقم ہارنے کے بعد لڑکی نے اپنے مکان میں سرقہ کا ڈھونگ رچا اور پولیس کو گمراہ کرنے کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ راجندر نگر حدود میں پیش آیا ۔ کل راجندر نگر کے ایک مکان میں سرقہ کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ لڑکی نے بتایا تھا کہ جب وہ واش روم میں تھی مکان میں نامعلوم سارق گھس آئے اور جب لڑکی نے نکل کر دیکھا تو سارق موجود تھے لڑکی نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی ۔ سارقوں نے لڑکی کو ڈھکیل دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مکان میں سامان کو بکھرا دیکھا اور تحقیقات شروع کی ۔ لڑکی نے خود سامان مکان میں بکھیرا تھا اور یہ باور کروانے کی کوشش کی تھی کہ سارق مکان میں داخل ہوئے۔ لڑکی آن لائن گیم میں رقم ہار چکی تھی اور اپنی غلطی کو چھپانے ایسا کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع
ڈی سی ایم گاڑی فلائی اوور پر بے قابو
حیدرآباد۔/12 ستمبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد میں ڈی سی ایم گاڑی نے دہشت مچادی۔ بے قابو رفتار کے سبب بیگم پیٹ فلائی اوور پر گاڑی نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی سی ایم گاڑی جس کی رفتار تیز تھی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور گاڑی کے ٹائر الگ ہوگئے ۔ حادثہ کے سبب علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی۔ ع