نئی دہلی: لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر کیرتی آزاد نے چہارشنبہ کو قومی درج فہرست ذات کمیشن، قومی درج فہرست قبائل کمیشن، قومی پسماندہ طبقات کمیشن اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن کے مخلوعہ چیئرپرسن کے عہدوں پر فوری تقرری کا مطالبہ کیا۔ماڑع آزاد نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ان کمیشنوں کے چیئرپرسن کے عہدوں پر تقرریاں کیوں نہیں کی جا رہی ہیں جن کی آئینی حیثیت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کمیشنوں کے چیئرپرسن کے عہدوں پر محروم اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جلد از جلد تقرری کی جائے ۔کانگریس کی پرنیتی شندے نے مہاراشٹر میں مراٹھا اور دھنگر برادریوں کے ریزرویشن کے مطالبے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ دھنگر اپنی برادری کے لیے درج فہرست قبائل کا درجہ اور مراٹھا اپنے ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان برادریوں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں اور کمپنیوں کو خانگیانا چاہتیہے جس کی وجہ سے ریزرو کیٹیگری کے لوگوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ذات پات کی مردم شماری جلد کرائی جائے ۔