نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) میں ایم اے کورس اور پانچ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسز میں داخلے کے لیے ای کاؤنسلنگ 28 مئی سے شروع ہوگی۔ جن طلبہ کے پاس درست سی یو ای ٹی-پی جی اسکور ہیں وہ انسٹی ٹیوٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر ای کاؤنسلنگ کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فیس جنرل زمرے کے لیے 1500 روپے اوردیگر زمروں کے لیے 1000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جون ہے ۔ داخلہ انچارج راکیش گوسوامی کے مطابق، اس سال آئی آئی ایم سی نے ماس کمیونیکیشن اور جرنلزم کے علاوہ دیگر مضامین کے امیدواروں کو داخلے کے لیے اہل سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اپلائیڈ آرٹس جیسے مضامین میں امیدوار بھی نیو میڈیا کمیونیکیشن نامی نئے ایم اے پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔