حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر (سیاست نیوز)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد (آئی آئی ٹی) کیمپس میں ایم ٹیک طالب علم جی راہول نے خودکشی کرلی۔ راہول نے اپنے خودکش نوٹ میں بتایا کہ 2019 ء میں کیمپس میں ہوئے خودکشی کے تین واقعات سے انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ سبق حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ راہول 31 اگست کی صبح اپنے کمرہ میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق اس کی موت 36 تا 48 گھنٹے قبل ہوچکی تھی ، جب دوستوں نے ہاسٹل کے روم میں اس کی نعش کو دیکھا۔