آئی آر ایف ملازم عرشی قریشی الزامات سے بری

   

ممبئی : مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک کی سربراہی والے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کے ملازم کو ان الزامات سے بری کردیا گیا ہے جس کے تحت انہیں 6 سال جیل میں گزارنے پڑے ۔ قریشی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے کسارگوڑ کے ایک شخص اور اس کی فیملی کو ایسی ترغیب دی کہ وہ اسلام کی خاطر اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس )میں شامل ہوجائیں۔ممبئی سے تعلق رکھنے والے اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک موجودہ طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں اور انہیں اپنی تنظیم سے متعلق معاشی جرائم کے بشمول بعض دیگر الزامات کا ہندوستان میں سامنا ہے ۔ قریشی کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے الزامات منصوبہ سے بری کردیا ۔ یہ کیس 22 افراد کی ہندوستان سے روانگی سے متعلق ہے جن میں کسارگوڑ کا اشفاق شامل تھا ۔ یہ تمام لوگ آئی ایس میں شامل ہونے کے مبینہ ارادے سے روانہ ہوئے تھے ۔