آئی او سی اجلاس : شا ہ محمود قریشی کا شرکت سے انکار 

,

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) میں ہندوستان کو مدعو کرنے پر شرکت نہیں کریں گے ۔ وزیر خارجہ قریشی نے کہا کہ ہندوستان نہ تو او آئی سی کا رکن ہے او رنہ ہی مبصر اس لئے انہیں مدعو نہیں کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قائم مقام ان کے وزارت خارجہ کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ اسلامی ملکوں کی تنطیم کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا ۴۶؍ واں اجلاس یکم او ر ۲؍ مارچ کو ابوظہبی میں منعقد ہے ۔ او ر ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کو متحدہ عرب امارات نے دی ہے ۔

جمعہ کے دن شاہ محمود قریشی پاکستان کی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے اس معاملہ پر گفتگو کی او رکہا کہ ہندوستانی وزیرخارجہ کی شرکت کو منسوخ کیا جائے ۔ ورنہ وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے جب سشما سوراج کو اجلاس کا دعوت نامہ ارسال کیا اس وقت تک پلوامہ حملہ پیش نہیں آیا تھا ۔ شاہ محمو د نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خواہش پر ہی انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔